Black Day of Pakistan - Maa Sonay do Mujay
Urdu Poem For Little children Died on 16 Dec, 2014
بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے بابا میری مس کہتی ہیں، کل سے سب بچوں کو اپنے گھر رہنا ہے، گھر پڑھنا ہے، میں نے سنا ہے۔۔۔۔ ایک بڑی سے کالی مونچھوں والے انکل، بم لگا کر آئیں گے سب بچے مر جائیں گے۔۔۔۔ بھول گئی میں ،،، نام بھلا تھا۔۔۔۔ اممممم۔۔۔۔۔۔ شائد دہشت گرد کہا تھا ۔۔۔ بابا کیوں ماریں گے ہم کو؟؟؟ ہم سے کوئی بھول ہوئی کیا؟؟؟؟ ہم سے کیوں ناراض ہیں انکل؟؟؟؟ بابا !!!! ان کو گڑیا دے دوں ؟؟؟ یا پھر میری رنگوں والی ۔۔۔۔۔ یاد ہے ناں وہ نیلی ڈبیا؟؟؟ میری پچھلی سالگرہ پر مجھ کو آپ نے لا کر دی تھی اور میری وہ پیاری پونی ۔۔۔۔ ریڈ کلر کی تتلی والی وہ بھی دے دوں؟؟؟؟؟؟ پھر تو نہ ماریں گے مجھ کو؟؟؟؟ بابا!!!! مجھ کو ڈر لگتا ہے بابا!!! مجھ کو ڈر لگتا ہے (شاعر: نامعلوم) (اللہ میرے وطن کے پھولوں پر خود اپنا رحم کرے۔ آمین
|
No comments:
Post a Comment